حیدرآباد میں طوفانی بارش_ بائیکس پانی میں بہہ گئے 10 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد _ 19 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں منگل کی صبح کی اولین ساعتوں سے کئی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ صبح چار بجے کے بعد شروع ہوا۔ دھواں دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو گئی۔رام نگر کی سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ساتھ لوگ کافی دور تک پانی میں بہہ گئے۔
خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی ہلز اور پرانے شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ صبح 8 بجے تک جاری رہا
کئی علاقوں میں 10 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔یوسف گوڈا نے 12 سینٹی میٹر، راجندر نگر 11، ویسٹ ماریڈ پلی 10، اپل 10، گولکنڈہ میں 10 اور پکیٹ نے 10 سینٹی میٹر بلندی ریکارڈ کی۔