تلنگانہ

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش

حیدرآباد میں چہارشنبہ کی رات موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور مقامات پر مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

 

بارش کا سلسلہ اگر چکہ شام سے شروع ہوا لیکن رات 10 بجے کے بعد اچانک بارش تیز رفتار سے شروع ہوگئی جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، نامپلی، ملک پیٹ، چندرائن گٹہ اور دلسکھ نگر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاع ہے ۔

 

۔جی ایچ ایم سی کے عملے کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کے لیے متحرک کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button