حیدرآباد و سکندر آباد میں زبردست بارش۔اسکولس اور کالجس کے طلبہ کو آمد ودرفت میں کافی مشکلات، اولیائے طلباء پریشان

حیدرآباد 29 اکتوبر (اردو لیکس) حیدرآباد اور سکندر آباد میں ہلکی اور بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود 29-اکتوبر کو اسکولس اور کالجس کو چھٹی نہ دیے جانے کے باعث طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بتایا جاتا ہے کہ اسکولس کے امتحانات جاری ہیں۔
امتحانات کے باوجود شدید بارش کو دیکھتے ہوئے بعض اضلاع میں کلکٹرز نے چھٹی کا اعلان کیا لیکن اس طرح کا حیدرآباد میں اعلان نہ ہونے کے باعث لاکھوں معصوم بچوں اور ان کے سرپرستوں کو آمدو رفت میںکافی مشکلات پیش آئیں اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر کو بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے عوام بالخصوص اسکولس اور کالجس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کے
سرپرستوں نے ضلع کلکٹر حیدرآباد سے خواہش کی ہے کہ وہ اگر شدید بارش کا اعلان ہوتا ہے تو اسکولس اور کالجس کا وقت شروع ہونے سے کافی پہلے ہی چھٹی کا اعلان کر دیں۔



