تلنگانہ
شہر حیدراباد میں زبردست بارش۔ موسم تبدیل

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد میں اج زبردست بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔دوپہر کے بعد سے موسم ابر آلود ہوگیا تھا لیکن شام کے وقت اچانک شدید بارش شروع ہو گئی، بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا
اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسکول سے گھر واپس ہونے والے بچوں کو بھی کافی مشکلات پیش آئیں بارش کی وجہ سے سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کے لیے جی ایچ ایم سی کے عملہ کو متحرک دیکھا گیا شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی بھی
شکایات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی وجہ سے شہری کافی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے بارش کے بعد اچانک موسم تبدیل اور خوشگوار ہو گیا۔