تلنگانہ

شدید بارش سے حیدرآباد کی سڑکیں جھیل میں تبدیل، ٹریفک نظام درہم برہم

شہرِ حیدرآباد میں آج شام سے ہورہی شدید بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ اچانک اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی اہم سڑکیں پانی سے لبریز ہو گئیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔

 

شہریوں کو گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑا، جب کہ بعض مقامات پر پانی گاڑیوں کے انجن میں داخل ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رک گئیں۔بارش کے بعد مادھاپور، ہائی ٹیک سٹی، آئیکیا، بایو ڈائیورسٹی، گچی باؤلی، رائے گم،

 

کونڈاپور اور خیریت آباد جیسے مصروف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ خاص طور پر خیریت آباد سے جوبلی ہلز اور کونڈا پور کی سمت جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں،جہاں گاڑی سواروں

 

کو بارش میں بھیگتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button