حیدرآباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش اور ژالہ باری

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ متعدد مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر جانے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گچی باؤلی پل پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ منی کونڈا میں ژالہ باری (اولے پڑے) ہوئی۔ یوسف گوڑہ اور سری کرشنا نگر میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ بیگم بازار، کوٹھی، سلطان بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لبرٹی، حمایت نگر، لکڑی کا پل اور قطب اللہ پور سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
نئے شہر کے علاوہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی کئی مقامات پر زبردست بارش ہوئی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔اچانک بارش کی وجہ سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں دوسری جانب انہیں گرمی سے راحت حاصل ہوئی اور موسم سرد ہو گیا۔





