تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج اور کل زبردست بارش۔ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج منگل اور چہارشنبہ کو تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

حکام نے اعلان کیا کہ آصف آباد، منچریال، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوں اضلاع میں آج منگل کو شدید بارش کا امکان ہے۔ کہا گیا ہے کہ آصف آباد، منچریال، ملوگو اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں چہارشنبہ کو کئی مقامات پرموسلا دھار بارش ہوگی اور ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا‌ گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تیلنگانہ میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی مقامات پر ہلکی، تیز یا موسلا دھار بارش ہورہی ہے جبکہ حیدرآباد میں آج صبح سے موسم ابر آلود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button