نیشنل
چھتیس گڑھ میں بھاری انکاؤنٹر ؛ 9 نکسلائیٹس ہلاک
چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں منگل کو سیکورٹی فورسس کے ساتھ تصادم میں 9 نکسلائیٹس مارے گئے۔دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر نکسلیوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس پارٹی نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔
تلاشی مہم کے دوران، صبح تقریباً 10.30 بجے، پیپلز لبریشن گوریلا آرمی کمپنی نمبر 2 کے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا۔ موقع سے ان کی نعشیں کئی ہتھیاروں کے ساتھ برآمد ہوئیں، جن میں سیلف لوڈنگ رائفل 303 بھی شامل ہے۔ اور 12 بور بندوقیں برآمد ہوئی۔
آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تصادم میں اب تک کوئی سیکورٹی فورسز زخمی نہیں ہوا ہے۔پچھلے ہفتے، چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں نے تین دیہاتیوں کو پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں الگ الگ واقعات میں ہلاک کر دیا تھا۔