تلنگانہ
سنگاریڈی میں شدید بارش۔ سڑک بہہ گئی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی حلقہ میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تمام سڑکیں پانی سے لبریز ہو چکی ہیں۔ کونڈاپور منڈل کے سیداپور سے اننت ساگر جانے والی
سڑک بارش کے باعث آنے والی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے اس وجہ سے کئی دیہاتوں کا آمدورفت کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو گیا ہے۔