تلنگانہ
تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج جمعرات کو شدید بارش

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے دو دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کو عادل آباد ، بھدرا دری کتہ گوڑم، حیدرآباد، جگتیال، بھوپال پلی، کریم نگر، آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، میڑچل ملکاجگری، مُلّوگو، نرمل، نظام آباد، پداپلی، راجنا سیرسلہ، رنگا ریڈی، سنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع میں موسلا دھار بارشیں پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور چوکس رہیں۔