تلنگانہ
ضلع وقار آباد میں شدید بارش۔ ندیاں ابل پڑیں آمدورفت متاثر

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ سڑکیں پانی سے لبریز ہو گئی ہیں۔
پرگی، نسکل واگو، بورگو پلی، اور میلاردیو پلی کی ندیاں اُبل پڑی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکام نے اقدامات کیے ہیں تاکہ عوام نالوں کو عبور نہ کریں۔ کئی مقامات پر ندیوں کا پانی اُبل کر سڑکوں پر بہنے لگا ہے
جس کی وجہ سے اس پاس کے دیہاتوں میں آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔