تلنگانہ

تلنگانہ میں 5 دنوں تک زبردست بارش کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ پانچ روز کے دوران مختلف اضلاع میں شدید سے شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق جنوب مغربی مانسون ایک بار پھر فعال ہو گیا ہے اور خلیج بنگال میں بننے والی ہوا کے کم دباؤ کے باعث ریاست کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہیں۔

 

اتوار کے روز پداپلی، بھوپال پلی، ملوگو، کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب نگر اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پیر کے روز عادل آباد، آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، میدک، کاماریڈی اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش متوقع ہیں۔

 

نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، ملوگو، کھمم، جنگاؤں، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڈچل ملکاجگری، ویکارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر اور ونپرتی اضلاع میں مختلف مقامات پر شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام اور ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button