تلنگانہ میں زبردست بارش کا امکان۔ 9 اضلاع کیلئے ریڈ، 12 کیلئے آرینج اور 12 کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں پچھلے دو دنوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی کے پیش نظر ریاست کے 9 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ، 12 اضلاع کے لیے آرینج الرٹ اور 12 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں آج تیز سے تیز بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ان اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آصف آباد، منچیریال، جگتیال، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، وقارآباد اور سنگاریڈی اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجنا سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکا جگری اور میڑچل اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی۔ متعلقہ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتاری سے ہوائیں چلنے کا بھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم اور سوریہ پیٹ اضلاع میں کل موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔یہاں تیس تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔