تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج شدید بارش کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج عادل آباد، آصف آباد، منچریال اضلاع میں شدید سے شدید جبکہ میدک، کاماریڈی، نظام آباد، نرمل، بھوپال پلی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

 

شدید بارش کے سبب ناگرجنا ساگر ذخیرہ آب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ ساگر پروجیکٹ میں ان فلو 3,70,309 کیوسک، جبکہ آؤٹ فلو (اخراج) 3,98,660 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پروجیکٹ کے 26 دروازے کھول کر پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

 

دوسری طرف سری رام ساگر پروجیکٹ میں بھی بڑی مقدار میں سیلابی پانی داخل ہو رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی مکمل ذخیرہ صلاحیت 80.5 ٹی ایم سی ہے، جب کہ فی الحال 73.37 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ ہو چکا ہے۔ پروجیکٹ کے 39 دروازوں کے ذریعے 2.32 لاکھ کیوسک پانی دریائے گوداوری میں چھوڑا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button