حیدرآباد میں گرج و چمک کے ساتھ طوفانی بارش

حیدرآباد _ 21 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے سے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ دھواں دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔
خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند،نامپلی، مہدی پٹنم ، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی اور پرانے شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ موٹرسائیکل راں اور دیگر افراد بارش سے بچنے کے لیے میٹرو فلائی اوور اور دیگر فلائی اوورز کے نیچے ٹھہرے رہے۔ جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام ہوگئی
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آیندہ دو دن تک ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے بارش کا سلسلہ 23 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے