تلنگانہ

شدید بارش حیدرآباد اور کاماریڈی کے درمیان ٹرین خدمات متاثر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش کے باعث حیدرآباد – کاماریڈی کے درمیان کئی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔حکام نے دو ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں جب کہ چار دیگر ٹرینوں کے روٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔کاچی گوڑہ – میدک اور نظام آباد – تروپتی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

 

اس ریلوے روٹ پر کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے پٹریوں پر بارش کا پانی بہہ رہا ہے۔کاماریڈی ضلع بھر میں موسلا دھار بارش جاری ہیں۔اس صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے متعلقہ حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے

 

 

اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کارروائیاں فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button