اسپشل اسٹوری

انوکھی شادی۔ ایک دلہن 2 دلہے

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے شلائی گاؤں میں ہٹی قبیلے کے دو بھائیوں پردیپ اور کپل نیگی نے ایک ہی خاتون سنیتا چوہان سے شادی کی ہے۔ یہ شادی تین دن تک روایتی رسومات کے ساتھ عوامی طور پر انجام دی گئی۔

 

دلہن اور دونوں دولہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے باہمی رضامندی سے کیا ہے۔یہ شادی ہٹی قبیلے کی قدیم "جوڑی دارا” یا بہوپتی روایت کے تحت ہوئی جس میں ایک عورت دو یا زیادہ بھائیوں سے شادی کرتی ہے۔ اس روایت کا مقصد آبائی زمین کی تقسیم سے بچاؤ خاندان میں اتحاد، اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 

پردیپ سرکاری ملازم ہیں جبکہ کپل بیرونِ ملک کام کرتے ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر سنیتا کو پیار، تحفظ اور استحکام فراہم کریں گے۔یہ روایت ہماچل کے ٹرانس-گِری علاقے میں صدیوں سے رائج ہے اور ریونیو قوانین کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ بدھانہ گاؤں میں گزشتہ چھ سال میں

 

 

ایسی پانچ شادیاں ہو چکی ہیں۔ ہٹی برادری کی تنظیم نے اس روایت کو زمین کی غیر ضروری تقسیم سے بچانے کے لیے ایک قدیم خاندانی نظام قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button