ایجوکیشن

مانو ایمپلائز ویلفیئراسوسئیشن کے انتخابات ، شیخ نوید دوبارہ صدر منتخب

حیدرآباد، 17 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مانو ایمپلائز ویلفیر اسوسئیشن (میوا) کے انتخابات کل منعقد ہوئے۔ آج ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ میوا، اردو یونیورسٹی کے سیکشن آفیسر کے عہدے تک غیر تدریسی عملے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد عبدالعظیم کے بموجب جناب شیخ نوید مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ان کی بحیثیت صدر چوتھی میعاد ہے۔ ان کے علاوہ بداوتھ بکھشاپتی، نائب صدر؛ محمد شاہنواز علی قریشی ،جنرل سکریٹری؛ ایم اے نواز، جوائنٹ سکریٹری، دھرم جیت، سکریٹری؛ سید یوسف رضوی، آرگنائزنگ سکریٹری اور رزاق شریف، خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے۔

 

ان کے علاوہ سید غوث،محمد جاوید اور ایم اے قیوم بابا کا اراکین کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی۔ انتخابات کے انعقاد میں اراکین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر شبانہ کیسر، ڈاکٹر مقیم احمد اور جناب محمد عمر نے تعاون کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button