تلنگانہ

تلنگانہ میں آج‌ اور کل شدید بارش ہوگی

حیدرآباد ۔‌شمالی خلیجِ بنگال کے وسطی علاقے میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب تلنگانہ میں آج اور کل شدید بارش کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے۔

 

تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔آج (جمعرات) کو بھوپال پلی، مُلُوگُو، بھدرادری کتہ گوڑم، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، اور ہنمکنڈہ اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

 

جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button