تلنگانہ

تلنگانہ میں تین دنوں تک شدید بارش ۔ بعض اضلاع کیلئے ریڈ اور ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ناگ رتنا نے بتایا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں آج ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، پداپلی اضلاع میں بہت شدید بارش متوقع ہے اس لیے ان اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

جبکہ عادل آباد، نظام آباد، جگتیال، بھوپال پلی، مُلگو، بھدراچلم کوتہ گوڑم اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button