تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی میں شدید بارش ۔30 کسان ندی میں پھنس گئے

ضحیدرآباد: شدید بارش کے باعث ریاست تلنگانہ کاماریڈی ضلع میں ندیاں نالے ابل پڑے۔گاندھاری منڈل کے پوتنگل کُردو-ناگلور کے مضافات میں تقریباً 30 کسان دھان کی بوائی کے لیے کھیتوں میں گئے تھے۔

 

کام ختم کرنے کے بعد شام کے وقت جب وہ اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے اور علاقے کی کاٹے واڈی ندی کو عبور کر رہے تھے تو اچانک پانی کی سطح بڑھ گئی جس کی وجہ سے وہ سب وہاں پھنس گئے۔تقریباً تین گھنٹوں تک وہ لوگ ندی کے بیچ میں ہی انتظار کرتے رہے۔

 

پانی کی سطح کم ہونے کے بعد وہ سب ایک ساتھ ایک دوسرے کو پکڑ کر ندی پار کر کے نکل آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button