تلنگانہ

تلنگانہ کے کوداڑ میں زبردست بارش۔ کار میں بہہ کر آئی نعش

حیدرآبا: تلنگانہ کےضلع سوریہ پیٹ میں زبردست بارش ہورہی ہے۔کوداڑ میں موسلا دھار بارش کی وجہہ سے ندیاں نالے ابل پڑے، وشنوی اسکول کے قریب ندی میں سیلاب سے

 

دو کاریں اور ایک آٹو بہہ کر آئے۔ مقامی لوگوں نے حکام سے شکایت کی کہ گاڑی میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے۔اننت گری اور میلا چیروو سڑکوں پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی آجانے سے

 

مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ حیدرآباد جانے والی قومی شاہراہ پر بارش پانی کی وجہ سے ٹریفک میں شدید خلل پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button