تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش _ سرد ہواؤں سے عوام مکانات سے نکلنے خائف

حیدرآباد _ 20 جولائی ( اردولیکس)  تلنگانہ میں دو دنوں سے خاص کر حیدرآباد میں شدید بارش ہورہی ہے۔ جمعرات کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس کے باعث شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ شدید سرد ہواؤں کے باعث شہر کے مکین باہر نکلنے سے خائف ہیں

 

دریں اثنا، حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے وارننگ جاری کی ہے کہ آج اور کل جممہ کو بھی شدید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع منچیریال، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، ملوگو، سدی پیٹ، کاماریڈی،  بھوپال پلی میں موسلادھار بارش ہوگی۔  حکام کو الرٹ کر دیا۔ لوگوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button