تلنگانہ

تلنگانہ میں تین دنوں تک موسلادھار بارش۔ حیدرآباد سمیت کچھ اضلاع کیلئے ایلو الرٹ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو عادل آباد،آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال ،راجنہ سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، بھوپال پلی، ملگ، کتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ

 

محبوب آباد ،ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگا ریڈی اور حیدرآباد کے علاوہ میڑچل اضلاع میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ان اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو بھی زبردت بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

حیدرآباد میں جمعرات کی رات ہوئی بارش کے دوران شہر کے علاقہ نلگنڈہ چوراہا، ملک پیٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button