تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش۔ عوامی شکایات کیلئے ٹول فری نمبر کی سہولت 

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ہو رہی شدید بارش کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں انجام دینے کے لیے محکمہ پنچایت راج کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاستی سطح پر چیف انجینئر (ای این سی) کے دفتر میں ایک خصوصی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

 

 

سڑکوں پر مسائل یا انجینئرنگ سے متعلق مشکلات در پیش ہونے پر شکایت کیلئے ٹول فری نمبر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ فون نمبر یہ ہے۔

040-3517-4352

ہر سرکل سطح پر سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرس کے دفاتر میں بھی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

 

 

فیلڈ سطح پر کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کا فوری جواب دینے کے لیے مقامی حکام کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ پنچایت راج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر شدید بارش یا سیلاب کے باعث کہیں بھی سڑکیں

 

 

خراب ہوں، کلورٹس منہدم ہوں یا راستے بند ہو جائیں تو فوراً متعلقہ نمبر پر اطلاع دیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button