تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 11 اضلاع میں منگل کو بھاری بارش _ اسکولوں کو تعطیل دینے متعلقہ ضلع کلکٹر کو فیصلہ لینے کی ہدایت

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس) چیف سکریٹری شانتی کماری نے 11  ضلاع عادل آباد، جگتیال، کاماریڈی، آصف آباد، میدک، میڑچل، ملکاجگری، نرمل، نظام آباد، پدا پلی، سنگاریڈی اور سدی پیٹ کے ضلع کلکٹرس اور ضلع ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی اور منگل کو ہونے والی شدید بارش کے نقصانات کو روکنے کی ہدایت دی اور چوکس رہنے کا مشورہ صورتحال دیا

 

۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے مذکورہ 11 اضلاع کے ضلع کلکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی صورتحال اور بارش کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو تعطیل دینے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے سورنا اور کڑم پراجکٹ کے دروازوں کو کھول دینے پر نشیبی علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضلع کلکٹر نرمل کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ نرمل ضلع کو این ڈی آر ایف کے 31 کارکنوں پر مشتمل ٹیموں کو 4 کشتیوں کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

 

چیف سکریٹری نے کہا کہ مذکورہ 11 اضلاع میں منگل کو بھاری بارش کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر جانی اور مالی نقصانات کو ہونے نہ دیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی جتیندر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسپیشل سکریٹری اروند کمار، فائر سرویس کے ڈی جی ناگی ریڈی، محکمہ آبپاشی کے اسپیشل سکریٹری پرشانت جیون پاٹل بھی ٹیلی کانفرنس میں موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button