تلنگانہ 
 بارش کا پانی پٹریوں پر آگیا۔ کونارک ایکسپریس اور گولکنڈہ ایکسپریس کو روک دیا گیا

حیدرآباد ۔مونتا طوفان کے اثر سے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید بارشں ہو رہی ہیں۔ ضلع محبوب آباد میں ریل کی پٹریوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔
ڈورنکل ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں کے اوپر سے پانی بہنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ ڈورنکل ریلوے اسٹیشن پر گولکنڈہ ایکسپریس اور محبوب آباد میں کونارک ایکسپریس کو حکام نے روک دیا ہے۔
 
 


