تلنگانہ

 حیدرآباد میں آج ایک بار پھر موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی۔ بعض اضلاع میں بھی شدید بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل کی شام سے آدھی رات تک حیدرآباد میں شدید سے شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شہر میں اتوار جیسی صورتحال دوبارہ دیکھی جا سکتی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ دوپہر 3 بجے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے لیکن شام 4 بجے سے لے کر آدھی رات تک موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی لیے شہریوں کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

 

اس کے علاوہ چہارشنبہ کی علی الصبح بھی بارش کے جاری رہنے کا امکان ہے۔حیدرآباد کے ساتھ ساتھ میدک، سنگاریڈی، کاماریڈی، سدی پیٹ، رنگاریڈی، وقارآباد، یادادری بھونگیر، نظام آباد، جگتیال اور سِرسلہ اضلاع میں بھی آج شدید سے شدید ترین بارشہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو خاص طور پر رات بھر ممکنہ موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button