تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کی شام سے رات تک تلنگانہ کے وسطی اور مشرقی اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بھدرادریکتہ گوڑم ، مُلُوگُو، محبوب آباد، بھوپال پلی، ہنمکنڈہ، کریم نگر، پداپلی، جگتیال، سِرسِلہ، سدی پیٹ، میدک، کاماریڈی، نظام آباد، نرمل، سنگاریڈی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارشں متوقع ہے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی طرح عادل آباد، آصف آباد، نرمل، جنگاؤں، وِقارآباد، یادادری، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں شام سے رات تک اوسط سے شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ حیدرآباد میں ہلکی سے اوسط بارش کی توقع ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 سے 60 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔