تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی ، آرینج اور ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔جنوب مغربی مانسون ہفتہ کے روز کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ

 

آنے والے دو تین دنوں میں مانسون کے تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا اور آندھرا پردیش تک پھیلنے کے لیے سازگار حالات ہیں۔ریاست تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے پانچ تا سات ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا

 

امکان ہے۔نرمل، نظام آباد، جگتیال، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، راجنا سرسلہ اور سنگاریڈی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button