تلنگانہ
بریکنگ نیوز۔ حیدرآباد میں پیر کو اسکولس کو تعطیل

حیدرآباد ۔ اگلے دو دنوں تک حیدرآباد میں زبردست بارش کی پیش قیاسی اور ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد محکمہ تعلیمات نے چوکسی اختیار کر لی ہے۔
احتیاطی اقدامات کے طور پر حیدرآباد کے تمام سرکاری خانگی پرائمری اور سیکنڈری اسکولس کو پیر کے دن تعطیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلع کلکٹر نے احکامات جاری کیے ہیں۔اس دوران حیدرآباد کلکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں کل رات سے وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔