تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید سے شدید بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ

حیدرآباد: تلنگانہ کی کئی اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے انتہائی شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ شمالی تلنگانہ کے عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، اور مُلُوگو اضلاع میں شدید سے شدید ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ بارش کا پیمانہ 20 سینٹی میٹر سے زیادہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔رمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، محبوب نگر، ورنگل، اور ہنمکنڈہ اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ لوگوں کو چوکس رہنا چاہئے

 

 

کیونکہ حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ۔ حیدرآباد کے سی پی سی وی آنند کے ساتھ انہوں نے کلکٹر ہری چندنا، جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ، میٹرو واٹر ورکس، ٹریفک اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت کی۔ عہدیداروں کو حیدرآباد میں 141 واٹر لاگنگ پوائنٹس پر خصوصی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو چوکنا رہنا چاہئے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ شہر میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے تھے اور ہدایت دی کہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button