تلنگانہ
تلنگانہ کے بعض اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے ریاست کی کئی اضلاع میں شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ شمالی تلنگانہ اضلاع میں کل 10 سنٹی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوگی۔ بھدرادری کوتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، جگتیال، بھوپال پلی، کریم نگر، کھمم، محبوب آباد، ملگ، نرمل، نظام آباد، پداپلی، راجنا سرسلہ اور ورنگل اضلاع کے لئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔
عادل آباد،جنگاوں،کاماریڈی،آصف آباد،منچریال،آصف آباد،میدک، نلگنڈہ، سنگا ریڈی، سدی پیٹ، سوریہ پیٹ اور یادادری اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے کئی اضلاع اور شہر حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے یا سلسلے وار جاری ہے۔