تلنگانہ
تلنگانہ کابینہ میں توسیع کو ہائی کمان کی منظوری

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ کی توسیع کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔ کابینہ کی توسیع کو کانگریس اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ اتوار کے روز کابینہ کی توسیع عمل میں آئے گی۔
اطلاعات کے مطابق تین یا چار نئے افراد کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں پارٹی نے مشاورت اور تیاریوں کے عمل میں تیزی پیدا کردی ہے۔
کابینہ کی توسیع کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی غور و خوض کر رہے ہیں کہ کس کو کون سا محکمہ دیا جائے؟ اور سماجی طبقات کے درمیان توازن کس طرح رکھا جائے؟ اس پر بھی بحث کی جا رہی ہے۔ پارٹی انچارج میناکشی نٹراجن، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ
اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اس سلسلے میں پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔