تلنگانہ

ستمبر 30 تک لوکل باڈی کے انتخابات کروانے تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ میں مجالس مقامی  ادارہ جات کے انتخابات کے سلسلہ میں ہائی کورٹ نے آج ایک اہم  فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے سرپنچ ؛ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات ایندہ تین ماہ کے اندر منعقد کرنے کی حکومت کو ہدایت دی ہے

 

جسٹس مادھوی دیوی کی زیرقیادت بنچ نے چہارشنبہ کو اپنے فیصلہ میں ہدایت دی ہے ہر حال میں ستمبر 30 سے پہلے انتخابات کروایے جائیں۔

 

یہ فیصلہ ریاست میں مجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات میں تاخیر پر دائر کی گئی 6  درخواستوں کی سماعت کے بعد سنایا گیا، جس میں عدالت نے واضح کیا کہ جمہوری عمل میں تاخیر ناقابل قبول ہے اور وقت پر انتخابات کروانا ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button