تلنگانہ
ریونت ریڈی کے خلاف درج مقدمہ ہائیکورٹ نے خارج کردیا

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کر دیا ہے۔یہ مقدمہ اکتوبر 2019 میں ضلع سوریا پیٹ کے گریڑے پلی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
ریونت ریڈی پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے اس مقدمے کو خارج کرنے کے لیے ایک عرضی دائر کی تھی۔
اس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس کے۔ لکشمن نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔