تلنگانہ

سادہ بیعہ نامہ زمینوں کے رجسٹریشن کی راہ ہموار ، تلنگانہ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

تلنگانہ میں سادہ بیعہ نامہ کے تحت خریدی گئی زمینوں کی رجسٹریشن اور ریگولرائزیشن پر قانونی پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

 

ہائیکورٹ نے تقریباً 9 لاکھ زیر التوا درخواستوں پر اعتراضات کے طور پر دائر رِٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اب ’’بھوبھارتی ایکٹ – آراو آر 2025‘‘ کے تحت یہ درخواستیں بآسانی نمٹائی جا سکیں گی۔

 

سال 2020 میں حکومت نے جی او 112 کے ذریعے ’’سادہ بیعہ نامہ‘‘ کی درخواستیں قبول کی تھیں، جن میں ابتدا میں 2.26 لاکھ اور بعد میں 6.74 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، لیکن سابقہ قوانین میں گنجائش نہ ہونے کے سبب ان کا تصفیہ ممکن نہیں تھا۔

 

، نئے آراو آر 2025 قانون کے تحت یہ تمام درخواستیں قانونی رکاوٹ کے بغیر نمٹائی جا سکیں گی، جو ریاست بھر کے لاکھوں درخواست گزاروں کے لیے بڑی راحت ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button