تلنگانہ

ویملواڑہ درگاہ کی منتقلی کے معاملہ میں تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

تلنگانہ ہائی کورٹ نے سرسلہ ضلع کے ویملواڑہ میں درگاہ کی منتقلی سے متعلق معاملے پر  ریاستی حکومت کو کاؤنٹر داخل کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ریونیو حکام، ضلع کلکٹر، وقف بورڈ سی ای او اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو بھی نوٹس دیے اور سابقہ عبوری حکم نامہ منسوخ کر دیا۔

 

ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ترقیاتی کاموں کے تحت متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے اور یہ اقدام کسی مذہب کے خلاف نہیں۔ اگلی سماعت 16 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button