ایرانڈیا کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافرین کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایرانڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ حیدرآباد ضلع صارفین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ پر عمل درآمد کرے جس کے تحت کمپنی کو مسافروں کو خدمات میں کوتاہی کی وجہ سے 12.80 لاکھ روپے معہ 12 فیصد رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سندر لاہوتی اور دیگر 32 افراد نے ہائی کورٹ میں درخواست دائرہ کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل دیپک مشرا نے عدالت کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مالی اور ذاتی نقصان ہوا۔ واپسی کی ٹکٹیں، ہوٹل بُکنگس سب منسوخ ہو گئیں جس کی وجہ سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا
۔اس نقصان کے ازالے کے لیے متاثرین نے ضلع صارفین کمیشن سے رجوع کیا تھا جس نے کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک اس فیصلہ پر عمل نہیں کیا
جس پر یہ تمام ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ صارفین کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے فوری کارروائی کرے۔