تلنگانہ

وقارآباد میں فیروزخان کے سیلون پر سیکورٹی فراہم کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی پولیس کو ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے وقارآباد کے ڈائٹ کالج روڈ پر واقع فیرز خان کے سیلون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

چند دن قبل اس سیلون پر رمیش نامی شخص کی قیادت میں 70 افراد نے ذات کی بنیاد پر حملہ کرتے ہوئے دھمکیاں دی تھیں کہ "غیر نائی برہمن سیلون نہیں چلا سکتے”۔ اس حملہ کے بعد فیروز خان نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی تھی۔

 

شکایت کے باوجود پولیس کارروائی نہ کرنے پر فیرز خان نے اس معاملے کو عدالت سے رجوع کیا۔ منگل کو اس کیس کی سماعت ہوئی ۔جسٹس ٹی. ونود کمار نے پولیس کو ہدایت دی کہ ایک ماہ تک سیلون کے قریب ہر تین گھنٹے میں گشت کیا جائے۔

 

اور پولیس کو سیلون کے پاس تعینات کیا جائے ۔ تاکہ فیروز خان عزت کے ساتھ اپنی روزی روٹی کما سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button