تلنگانہ
تلنگانہ ہائی کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ- 2015-16 کے گروپ2 تقررات کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا

تلنگانہ ہائیکورٹ نے منگل کے روز ایک سنسنی خیز فیصلہ سناتے ہوئے 2015-16 کے گروپ۔2 تقررات کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا۔
عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے تکنیکی کمیٹی کی واضح سفارشات کی خلاف ورزی کی اور وائٹنر، کٹنگ، ایریزنگ اور ڈبل ببلنگ والے مشکوک OMR پرچوں کی جانچ کرکے تقررات کے عمل کو سنگین طور پر داغدار کیا۔
عدالت نے 2019 میں جاری نتائج کو غیرقانونی اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کالعدم کر دیا اور حکم دیا کہ تمام پرچوں کی تکنیکی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ازسرنو جانچ کی جائے اور 8 ہفتوں میں نئی فہرست جاری کی جائے۔



