تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ ہیکنگ کا شکار ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین جب عدالتی احکامات (آرڈر کاپیز) ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے

 

 

تو انہیں پی ڈی ایف فائلز کے بجائے ’’BDG SLOT‘‘ نامی آن لائن بیٹنگ سائٹ پر ری ڈائریکٹ کیا جا رہا تھا۔اس سنگین مسئلے پر ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہیکنگ کے زاویے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

ابتدائی معلومات کے مطابق ویب سائٹ کے مخصوص لنکس میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں بیٹنگ پلیٹ فارم کی جانب موڑ دیا گیا تھا

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button