تلنگانہ

حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل ضلع میں 17 ستمبر کو سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل _ سرکاری احکام جاری

تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے پیش نظر 17 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے یہ تعطیل سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو رہے گی۔ اس خصوص میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق 17 ستمبر کو شہر حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے موقع پر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندر آباد کے علاوہ اضلاع رنگاریڈی اور میڑچل میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل رہے گی۔ اور اس تعطیل کی جگہ 9 نومبر 2024 کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل کو منسوخ کردیا گیا۔9 نومبر کو سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کی چھٹی منسوخ کردی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button