تلنگانہ
شہر حیدرآباد میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت : چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 2 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قائد مجلس مقننہ پارٹی کے مطالبہ پر شہر حیدرآباد میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ 25 جولائی کو حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشرس سے بات چیت کی اور انہیں رات دیر گئے تک دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی ہے انھوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں اور شراب خانوں کو رات دیر گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ کیونکہ وہ شراب کے خلاف ہیں