تلنگانہ
سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ _ فی تولہ سونا 79 ہزار تک پہنچ گیا

حیدرآباد _ سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ 24 کیرٹ سونا 78,980 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا، جس نے لوگوں کو خریداری سے روک دیا۔
حیدرآباد مارکیٹ میں جمعہ کو 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 870 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد، 24 کیرٹ سونے (10 گرام) کی قیمت 78,980 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونے (10 گرام) کی قیمت 72,400 روپے تک پہنچ گئی