تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم میں فلسطین میں جاری اسرائیل کے ظلم ، قتل و غارتگری کے خلاف  ایس آئی او کی بھاری ریالی _ سینکڑوں افراد کی شرکت 

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کھمم یونٹ  تلنگانہ نے شہر میں فلسطین کے حق میں ریالی کا اہتمام کیا ۔ اور فلسطین پر ہورہے ظلم کے خلاف کامیاب احتجاج درج کیا۔

اس‌ ریالی‌ میں طلباء و نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ ریالی اردو گھر سے ہوتے ہوئے کھمم پولیس اسٹیشن تک پہنچی اور اردو گھر پہنچ کر جناب عبدالحفیظ صاحب صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ نے خطاب کیا ۔ اور محمد فیصل خان کی دعا سے اس ریالی کا اختتام عمل میں آیا ۔ عبدالحلیم صدر ایس آئی او کھمم نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس انتظامیہ کے سپورٹ کیلئے بھی اظہار تشکر کیا

 

"جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد بھی مسلسل حملے اسرائیل کے سفاکانہ اور متکبرانہ چہرے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس موقع پر ایس آئی او مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ کی نسل کشی کے لئے جو بھی مصنوعات امداد کا سبب بن رہے ہیں، ان تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔” جناب عبدالحفیظ، (صدر، ایس آئی او تلنگانہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

 

ہمارے ملک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دستیابی شرمناک ہے جبکہ ہندوستان ہمیشہ سے فلسطین کی حمایت میں رہا ہے ، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ایس آئی او تلنگانہ سختی سے مذمت کرتی ہے اور فلسطینی مظلومین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

 

بائیکاٹ کرنا اسرائیل اور اس کی پالیسیوں پر دباؤ ڈالنے کا ایک اقتصادی طریقہ ہے۔ ایس آئی او تلنگانہ تمام شہریوں سے بائیکاٹ میں شامل ہونے اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button