تلنگانہ

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مکانات کو منہدم کرنے کی نوٹس ملنے کے بعد سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل پڑے _ حکومت کے خلاف کیا شدید احتجاج

حیدرآباد _ 27 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت  کی جانب سے موسی ندی کی صفائی کے لئے اس کے اطراف کے علاقوں میں واقع ہزاروں پکے مکانات کو منہدم کرنے سے متعلق ’حیدرا‘ کی جانب سے دی جانے والی نوٹسوں کے خلاف آج جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں بشمول لنگرحوض، چادرگھاٹ، چیتنیہ پوری، محمودنگر(کشن باغ) اور دیگر علاقوں کے عوام نے محکمہ مال اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جو ان کے مکانات کو نوٹس دینے اور نشان لگانے کے لئے پہنچے تھے

 

سینکڑوں کی تعداد میں پریشان حال افراد جن میں برقعہ پوش خواتین بھی تھیں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کئے ۔ احتجاجیوں نے مکانات کا سروے کرنے اور انہیں نوٹس دینے کے لئے پہنچنے والے عہدیداروں کو گھیرلیا اور ان پر شدید برہمی اورناراضگی ظاہر کی۔ احتجاجیوں کی جانب سے بہادر پورہ منڈل آفس اور آرڈی او کے دفتر رنگ روڈ کو گھیرلیا گیا تھا۔

 

پولیس کی بھاری بندوبست میں عہدیداروں کی ٹیموں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کئی مکانات کو نشانات بھی لگادیئے۔ لنگرحوض کے مکینوں نے ایک بھاری ریالی نکالی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ متاثرین نے پیٹلہ برج پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا علامتی پتلہ بھی نذرآتش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button