تلنگانہ

حیدرآباد کے اشوک نگر میں پھر ایک مرتبہ بے روزگار نوجوانوں کا سڑکوں پر احتجاج

حیدرآباد _ حیدرآباد کے اشوک نگر علاقہ میں واقع سنٹرل لائبریری کے قریب اُس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب دو لاکھ سرکاری ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے مطالبے پر بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

 

مظاہرین نے سنٹرل لائبریری سے اشوک نگر چوراہے تک ریالی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے فوری طور پر جاب کیلنڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ریالی جیسے ہی آگے بڑھی،  پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور چند افراد کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملازمتوں کے وعدے تو کئے ہیں لیکن نوٹیفکیشن اور جاب کیلنڈر میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے، جس سے نوجوانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

 

اس واقعہ کے باعث اشوک نگر اور اطراف کے علاقوں میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام کی صورتِ حال بھی پیدا ہو گئی۔ بعد ازاں پولیس نے اضافی نفری تعینات کر کے حالات کو معمول پر لایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button