تلنگانہ
جدہ سے حیدراباد آنے والے طیارے میں بم رکھنے کی اطلاع – ممبئی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

انڈیگو طیارے کو بم کی دھمکی، ممبئی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا
سعودی عرب کے جدہ شہر سے حیدرآباد کے شمسآباد ایئرپورٹ آنے والے انڈیگو طیارے میں بم رکھنے کی اطلاع ای میل کے ذریعے موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر طیارے کو شمسآباد ایرپورٹ کث بجائے ممبئی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا۔ ممبئی پہنچنے کے بعد بم اسکواڈ، پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی عملہ نے طیارے کی مکمل تلاشی لی
۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



