تلنگانہ
اڑان بھرنے کے تکنیکی خرابی ،حیدرآباد سے جانے والا طیارہ واپس لوٹ آیا

حیدرآباد: حیدرآباد سے تروپتی جا رہی اسپائس جیٹ کی پرواز میں تکنیکی خرابی، ٹیک آف کے 10 منٹ بعد واپس لوٹ آئی۔حیدرآباد سے تروپتی
جا رہی اسپائس جیٹ کی ایک پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ ٹیک آف کے صرف 10 منٹ بعد ہی خرابی سامنے آنے پر طیارے کو واپس حیدرآباد ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔طیارے میں جملہ 80 مسافر
سوار تھے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے تمام مسافروں کو مختلف پروازوں کے ذریعے تروپتی روانہ کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔